10 جولائی 2020 - 10:13
ہم نہ سردار سلیمانی کے قتل کو بھول سکتے ہیں نہ ان کے قاتلوں کو معاف کر سکتے ہیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ایران امریکی دہشت گردوں کے ذریعہ سردار قاسم سلیمانی کے بزدلانہ قتل کو نہ بھولے گا اور نہ ہی ان کے قاتلین کو معاف کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، سید عباس موسوی نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران امریکی دہشت گردوں کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو کے بزدلانہ قتل کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔

سید عباس موسوی نے ٹویٹر پر لکھا: ہمارے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو سردار سلیمانی کا بزدلانہ قتل ایک "من مانی قتل" اور اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی تھا۔ امریکہ اس مجرمانہ فعل کا ذمہ دار ہے، اور وہ اقوام متحدہ پر زبانی حملوں سے اس کو سفید نہیں کرسکتا ہے۔ ہم اس قتل کو نہ فراموش کر سکتے ہیں اور نہ ہی قاتلین کو معاف کرسکتے ہیں۔

ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ ’کالامارڈ‘ نے جنرل قاسم سلیمانی اور اس کے ساتھیوں کے قتل کا امریکی جرم انسانی حقوق کے معیار کے منافی اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں پیش کی گئی شہید سلیمانی کے غیر قانونی قتل اور اقوام متحدہ کے منشور کے ساتھ اس کی عدم مطابقت کے طور پر اس رپورٹ کے خلاف واشنگٹن کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان نے محترمہ کالامارڈ کو سخت حملے کا نشانہ بنایا جبکہ جان بلٹن نے اس رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بیان دیا کہ امریکہ ہیومن راٹس کونسل سے باہر نکل چکا ہے اور وہ اقوام متحدہ کے سامنے کسی مسئلے کا جوابدہ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲